Buy website traffic cheap


عائزہ خان کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار

کراچی : معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے بھارتی انڈسٹری کی باربی ڈول، اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر کترینہ کیف کی جانب سے شادی کے بعد شیئر کی گئی پہلی پوسٹ ری شیئر کی ہے۔

عائزہ خان نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آخر کار ، اور ساتھ میں خوشی کا اظہار کرنے والے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔