Buy website traffic cheap


خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا میں کبھی اداکار نہیں بن سکتا، فیروز خان

کراچی :معروف اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے ایک بار کہا تھا کہ فیروز خان کبھی اداکار نہیں بن سکتا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے بتایا ہاں یہ سچ ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا میں کبھی اداکار نہیں بن سکتا۔

فیروز خان نے بتایا کہ اس کے بعد میری اور ان کی دوستی ہوگئی اور اب ہم دوست ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کا شمار پاکستان کے اس وقت کے سب سے مقبول اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے۔