Buy website traffic cheap

حضور پاک

حضور پاک کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لازمی لکھنے کا نوٹی فکیشن جاری

وزارت مذہبی امور نے حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لازمی لکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و غیر سرکاری امور میں حضرت محمدﷺکے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال ہوگا اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے تمام وزارتوں اور ڈویڑن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔اس سے قبل قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں بھی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارادادیں متفقہ طور پر منظور کی جاچکی ہیں۔