Buy website traffic cheap


خیبرپختونخوا میں آج سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں آج سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کے پی کے تمام شہروں میں آج سے اتوار تک لاک ڈاون رہے گا، صرف پیر سے جمعرات تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی ،صرف جنرل سٹور، سبزی، پھل اورگوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حجام اور سیلون ہفتے میں 3 دن یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کھلے رہیں گے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیزپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔