Buy website traffic cheap


وزیراعظم کا کینیڈامیں پاکستانی نژادمسلم فیملی کے قتل پر اظہار افسوس

دہشتگردی کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیاکوظاہرکرتاہے،

اسلاموفوبیاکے خاتمے کیلئے عالمی برادری کواجتماعی کوششیں کرناہوں گی، وزیراعظم عمران خان کا بیان

اسلام آ باد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈامیں پاکستانی نژادمسلم فیملی کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے

واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیاکوظاہرکرتاہے، اسلاموفوبیاکے خاتمے کیلئے عالمی برادری کواجتماعی کوششیں کرناہوں گی۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈامیں پاکستانی نژادمسلم فیملی کے قتل کاسن کردکھ ہوا۔

دہشتگردی کاواقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیاکوظاہرکرتاہے

اسلاموفوبیاکے خاتمے کیلئے عالمی برادری کواجتماعی کوششیں کرناہوں گی ۔