Buy website traffic cheap


کلو گرام کی پیمائش کیلئے نیا طریقہ کار کی وضاحت

لاہور(ویب ڈیسک )سائنسدانوں نے کلو گرام کی پیمائش کیلئے نیا طریقہ کار کی وضاحت کر دی ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کلو گرام کی پیمائش پلاٹینم سے بنے اِنگوٹ جسے ’لی گرانڈ کے‘ کہا جاتا ہے جو اس وقت پیرس میں محفوظ ہے۔کلو گرام کی پیمائشکیلئے لی گرانڈ کے کا طریقہ کار 1889 سے رائج ہے اور ایک کلو گرام کی متعدد نقول بنا کر دنیا بھر میں تقسیم کی گئی تھیں۔لیکن اصلی ایک کلو گرام اور اس کی کاپیوں میں تبدیلی ہوتی رہی اور یہاں تک کہ بہت آہستہ آہستہ وہ بالکل بگڑ گئیں۔فرانس کے ورسائے پیلس میں ’وزن اور پیمائش‘ پر ہونے والی کانفرنس میں شریک سائنسدانوں نے کلو گرام کی پرانی تعریف سے چھٹکارا پانے اور اسے جدید الیکٹریکل سسٹم کے ذریعے پیمائش کے حق میں ووٹ دیئے۔