Buy website traffic cheap


شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں سرگرم

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی طبیعت کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن اب ان کی ہلاکت کی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

چند روز قبل امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد اب کی طبیعت انتہائی ناساز ہے تاہم شمالی کوریا کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری طور پر کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اب امریکی صحافی ایڈم ہوسلے نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا ہے کہ ہانگ کانگ کے سیٹیلائٹ ٹیلی ویڑن (ایچ کے ایس ٹی وی) کے مطابق کم جونگ ان مر چکے ہیں تاہم امریکا کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں سامنے آنے کے بعد ہیش ٹیگnorthkorea اور KimJongUnDead سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔