Buy website traffic cheap


کنگ بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے

کنگ بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کھویا ہوا تاج واپس حاصل کر لیا۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بالنگ کیٹیگری میں اسپین بالر شاداب خان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 11 ویں سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبوشین ٹیسٹ نمبر ون پوزیشن پر آ گئے جبکہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بھی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔