Buy website traffic cheap

PSL5, Multan Sultans, Karachi Kings, Multan Stadium, Match, Target

ملتان سلطانزکا کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے 187 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپرلیگ 5 کے دسویں میچ میں ملتان سلطانزنے کراچی کنگزکو جیتنے کیلئے 187 رنز کا ہدف دیدیا ہے.

پاکستان سپرلیگ 5 کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز کی کراچی کنگزکیخلاف ملتان سٹیڈیم میں بیٹنگ جاری ہے. ملتان سلطانز کی جانب سے معین علی اورذیشان اشرف نے اننگ کا آغازکیا. ملتان سلطانز نے اب تک 3 اوورزمیں 18 رنز کیے ہیں. معین علی 5 اورذیشان اشرف 12 رنزبناکرکریزپرموجود ہیں. پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تین میچ جیت کر سرفہرست ہے جبکہ تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اسلام آباد کی ٹیم دو میچوں میں دو فتوحات اور اتنی ہی شکستوں کے سبب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ایک ایک میچ میں فتح حاصل کرنے والی کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے۔ لاہور قلندرز کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہیں۔