Buy website traffic cheap

Kohistan bus incident

کوہستان بس واقعہ ،چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا

کوہستان بس واقعہ ،چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا

کوہستان(مانیٹرنگ ڈیسک)داسو ڈیم واقعہ کے بعد چینی کمپنی نے تمام مقامی ملازمین کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا۔اور داسو ڈیم پرکام کو بند کردیا گیا ہے ۔

سی جی جی سی کمپنی نے کام روکنے سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے تمام مقامی ملازمین کے ساتھ معاہدہ بھی ختم کردیا۔ کمپنی 14 جولائی تک ملازمین کی تنخواہ ادا کریگی۔

علاوہ ازیں داسو واقعے کی تحقیقات کیلئے چینی تحقیقاتی ٹیم داسو پہنچ گئی۔ تحقیقاتی ٹیم آٹھ افراد پر مشتمل ہے جسے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے داسو پہنچایا گیا جہاں سے وہ براستہ شاہرہ قراقرم جائے وقوعہ پہنچی۔ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ چینی سفیر اور متاثرہ کمپنی کے سی ای او بھی موجود ہیں۔

چینی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے جس کے بعد بریفنگ بھی دی جائے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔