Buy website traffic cheap

ویرات کوہلی

ویرات کوہلی نے ’زیرو‘ میں انوشکا کی اداکاری پرتعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کا فلم ’زیرو‘ میں کام کوسراہتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورشاہ رخ خان اپنی ریلیز ہونے والی نئی فلم ’زیرو‘ میں مرکزی کردار میں نظرآئے۔ فلم کا تاحال مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے، کسی کو فلم بہت پسند آئی جب کہ بہت سے مداحوں اورفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پرستاروں نے تنقید کے تیر بھی چلائے۔فلم دیکھ کربھارتی ٹیم کے آل راؤنڈرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم میں اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اورکہا کہ فلم ’زیرو‘ دیکھ کرخوب محظوظ ہوا، فلم میں سب ہی کرداروں نے خوب کام کیا اورخاص طور پر انوشکا شرما نے بھی فلم میں بہترین کام کیا کیونکہ انوشکا کا کردار بہت مشکل تھا۔دوسری جانب بھارتی فلم تجزیہ نگارترن آدرش نے فلم زیروکوناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویکینڈ پربھی فلم خاطرخواہ کمائی نہ کرسکی۔ ان کے مطابق فلم نے پہلے روز20 کروڑ، دوسرے روز18 کروڑ جب کہ تیسرے روز 20 کروڑ کا کاروباردیا جو مجموعی طورپر 59 کروڑ رہا۔

شاہ رخ خان کی فلم کیخلاف کانگریس بھی میدان میں آگئی
ممبئی (ویب ڈیسک) شاہ رخ‌ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کیخلاف سکھ برادری کے بعد کانگریس بھی میدان میں آگئی ہے. تفصیلات کے مطابق کانگریس کے لیڈر کا کہنا تھا کہ ٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کا غلط طریقے سے استعمال ہوا ہے اس کے خلاف انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں لہٰذا انہوں نے پولیس سے فلم میکرز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سکھوں نے بھی فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کار آنند لال رائے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ کنگ خان نے ٹریلر اورپوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں.