Buy website traffic cheap


کریتی سنن کس بالی ووڈ سٹار کی مداح ہیں ؟

لاہور(ویب ڈیسک )‌ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کریتی سنن جو کہ بالی ووڈ فلم نگری میں تیزی سے جگہ بنانا رہی ہیں – انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ہریتھک روشن کی سب سے بڑی مداح ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : حال ہی میں بھارتی مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں کریتی سنن نے اداکار کارتک آرین کے ساتھ شرکت کی اور میزبان کرن جوہر سے خوب گپ شپ کی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بالی وڈ میں ان کا پسندیدہ اداکار کون سا ہے؟ تو انہوں نے ہریتھک روشن کا نام لیا۔ کریتی کا کہنا تھا کہ ’ہریتھک وہ واحد اداکار ہیں جن کا پوسٹر میں نے اپنے کمرے میں چسپاں کیا تھا، میں نے جب ان کی فلم ’کہو نہ پیار‘ ہے دیکھی تھی تو میں ان سے بے حد متاثر ہوگئی تھی‘۔ اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہ دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

واضح رہے کہ اس برس اداکارہ کی فلم ’لُکا چھپی‘ سمیت تین مزید فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں ’ہاؤس فُل 4‘، ’پانی پت‘ اور ارجُن پٹیالا شامل ہیں۔