
کلبھوشن یادیو: عالمی عدالت میں کیس کی سماعت آج بھی جاری رہیگی
لاہور(ویب ڈیسک): عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔عالمی عدالت انصاف میں کلبوشن کیس کی سماعت چار روز تک جاری رہے گا اور آج سماعت کا تیسرا روز ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیے جس کے دوران بھارت اب تک پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا۔بھارت کی جانب سے آج جوابی دلائل دیے جائیں گے اور کل پاکستان جواب الجواب دے گا۔ گزشتہ روز پاکستان کے وکیل خاورقریشی اوراٹارنی جنرل پاکستان کے دلائل نے پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ واضح کردیا تھا، خاورقریشی کےمدلل دلائل کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی.