لاہورچیمبر،فیڈریشن چیمبرآف کامرس اور تاجر تنظیموں کا ڈالرکاریٹ بڑھنےپراظہارتشویش
لاہور(ویب ڈیسک): لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزاورفیڈریشن چیمبرآف کامرس اور تاجر تنظیموں نے ڈالرکاریٹ بڑھنےپراظہارتشویش کیا ہے. اس حوالے سے تاجران کا کہنا تھا کہ :روپے کی قدر میں ایک ہی روز آٹھ روپے کمی کا حکومت نوٹس لے. ڈالر کی قیمت بڑھنےسے پیداواری لاگت بڑھے گی،مہنگائی کا طوفان آئے گا. حکومتی اقدامات سے عوام کا جینا دوبھرہوجائے گا. 142روپےفی ڈالر قیمت سےپاکستان تباہی کےدہانے پرپہنچ جائےگا. پی ٹی آئی اور سابقہ حکومتوں میں کیا فرق ہے،تبدیلی تو نہیں آئی. ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر چلا گیا،کاروبارجاری رکھنامشکل ہوگا. ڈالرکی قیمت بڑھنے پراجلاس بلا لیا اہم فیصلے کریں گے.آئی ایم ایف کا ایجنڈا پورا کیا جارہاہے. یادرہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کوروپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالرکی قدر 134 روپے سے 142 روپے تک جا پہنچی ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں کے حجم میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں مزید کمی سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کے امکانات بھی ہیں۔ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدرسے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پٹرول سمیت ہرشے کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، اسٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ 8.50 فیصد ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہی کی تجاویز کی روشنی میں شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کے امکانات بھی ہیں
