Buy website traffic cheap


لاہور،قومی ہاکی کھلاڑیوں کے ویڈیوز کے ذریعے فٹنس ٹیسٹ مکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں کی فٹنس ٹریننگ کے بعد 2 دنوں میں35 سے زائدکھلاڑیوں کی فٹنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتایا کہ خوشی ہے مشکل اور محدود حالات میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام کیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو روزوں کے دوران نیا فٹنس پلان دیا جائے گا، تفصیلی رپورٹ بنائی جا رہی ہے جس کے بعدکھلاڑیوں کو پلان دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے روزوں کے دوران سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کا کہا ہے۔