Buy website traffic cheap


سنسنی خیز مقابلہ: لاہور نے ملتان کو شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے دسویں میچ میں لاہورقلندرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ملتنان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی-

تفصیلات کے مطابق :‌ ملتان سلطانز نےلاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوورز میں 200 رنز سکور کئے تھے-

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کیخلاف باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، سہیل اختر، سلمان بٹ، سلمان آغا، برینڈن ٹیلر، ڈیوڈ ویز، سندیپ لامی چانے، شاہین شاہ آفریدی، حارث رﺅف اور راحت علی شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لاﺅری ایوانس، عمر صدیق، جیمز وینس، اینڈرے رسل، ڈینیل کرسچن، حماد اعظم، جنید خان، محمد عرفان، عرفان خان اور محمد الیاس شامل ہیں۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ ملتان سلطانز نے بھی 3 میچ کھیل کر ایک میں جیت اور 2میں شکست کھائی اس لئے دونوں ٹیمیں ہی دوسری فتح کا عزم لئے میدان میں اتریں گی جس کے باعث شائقین کو سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملنے کا امکان ہے۔