Buy website traffic cheap

Detention of Shah Mehmood Qureshi declared illegal, immediate release ordered

وکیل کو شاہ محمود سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شاہ محمود کے وکیل کو ان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں شاہ محمود کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔شاہ محمود کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ان کے مو¿کل سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالت نے شاہ محمود کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں مو¿کل سے ملنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی،آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی