Buy website traffic cheap

Oil Tanker Theft Case, Jamshed Dasti, Bail, LHC, Multan Bench

آئل ٹینکرچوری کیس، جمشید دستی کو ضمانت مل گئی

لاہور(ویب ڈیسک): لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے آئل ٹینکرچوری کیس میں جمشید دستی کی 20 فروری تک ضمانت منظورکرلی ہے.

عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو آئل ٹینکر چوری کیس میں مظفر گڑھ پولیس نے 6 فروروی کو ملتان کے ہائیکورٹ چوک کے قریب گرفتار کیا تھا تاہم علاقہ مجسٹریٹ مظفر گڑھ نے جمشید دستی کا جسمانی ریمانڈ منطور کیا تھا جس پر جمشید دستی نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ریلیف کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ مظفر گڑھ پولیس کی جانب سے جمشید دستی کو عدالت پیش کیا گیا تو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی کو غیر قانونی حراست مین رکھا گیا ہے جس پر عدالت نے پولیس کو جمشید دستی کی ہتھکڑیاں فوری طور پر کھولتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس کی جانب سے جمشید دستی کو رہا کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کی 20 فروری تک کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی ہے۔