Buy website traffic cheap


گردن میں بڑھی ہوئی چربی اور امراضِ قلب کے درمیان تعلق دریافت

اسپین: اسپین کی غرناطہ (گریناڈا) یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اگر کسی صحتمند شخص کی گردن کے مختلف حصوں میں چربی جمع ہورہی ہے تو اس کا تعلق امراضِ قلب سے ہوسکتا ہے یا پھر اسے امراضِ قلب کا پیش خیمہ کہا جاسکتا ہے۔

جامعہ کی تحقیق بتاتی ہے بظاہر صحت مند بالغ افراد کی گردن میں لحمیات کی بڑی ہوئی مقدار یا تو اندرونی سوزش کی وجہ بنتی ہے یا پھراس کا تعلق انفلیمیشن سے ہوتا ہے۔ اسی طرح چربی کی زائد مقدار کو دیکھ کر ہم اسے امراضِ قلب کے ایک پیمانے کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

طب کی زبان میں جسم میں ایک خاص قسم کی بافت (ٹشوز) وسکیرل ایڈیپوز ہوتے ہیں اور وہ دل کی کیفیات میں خرابی کی وجہ بن سکت ہیں۔ اس کے علاوہ اندرونی جسمانی سوزش سے بھی ان کا تعلق ہوتا ہے۔ لیکن اب عام قسم کی چربی کے اجتماع کو بھی طبی لحاظ سے دیکھا گیا ہے۔

غرناطہ یونیورسٹی کی ڈاکٹر ماریہ ہوزے اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ ہم ٹھوڑی اور گردن کے گہرے گوشوں میں جمع غیرمعمولی چربی کا تعلق دل کے امراض سے جوڑ سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ تحقیق گردن کے سرطانی پھوڑوں پر تحقیق کے بعد سامنے ا?ئی ہے لیکن ڈاکٹر ماریہ نے اسے بطورِ خاص ایک نئے زاویے سے دل کے امراض کے حوالے سے دیکھا ہے۔