Buy website traffic cheap


جاپان میں زندہ کیڑوں والے پین برائے فروخت

ٹوکیو: تصور کیجیے ایک ایسے پین کا، جس کے اوپر والے حصے کے شفاف مائع میں ایک کیڑا تِلملا رہا ہو۔ یہ عجیب و غریب پین جاپان کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس میں زندہ کیڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس میں ایک زندہ نیماٹوڈ (طفیلیہ) ہے جو اس قلم کو عجیب و غریب اور پراسرار بناتا ہے۔ اس پین میں اینی سیک اِس پیراسائٹِک (طفیلیہ) نیماٹوڈ موجود ہے جو ایک جانب تو مچھلیوں کو بھی متاثر کرتا ہے اور اگر سمندری غذا کو اچھی طرح نہ پکایا جائے تو یہ انسانی آنتوں اور معدے کو متاثر کرکے بیمار کرسکتے ہیں۔ اس پین میں اسی نیماٹوڈ کیڑے کو ڈالا گیا ہے۔

یہ کیڑا بعض افراد میں شدید الرجی کا باعث بنتا ہے اور اسی وجہ سے کوئی بھی شخص اسے اپنے قریب نہیں رکھنا چاہے گا لیکن اس پین میں اسی ننھے دہشت گرد کو محفوظ کرکے رکھا گیا ہے۔

اب پین خریدنے والا کچھ روز تک کیڑے کو اندر تیرتا ہوا دیکھ سکتا ہے۔ شاید ہمیں یہ کچھ عجیب لگے لیکن جاپان میں لوگ پالتو کیڑے، چھپکلیاں، مینڈک اور مکڑی وغیرہ کو بھی عزیز رکھتے ہیں۔ لیکن لکھتے دوران اس کیڑے کی حرکات و سکنات انسان پر عجیب کیفیت بھی طاری کرسکتی ہے۔

کیڑے والے ایک پین کی قیمت 950 جاپانی ین یعنی 8 ڈالر 70 سینٹ رکھی گئی ہے۔ اس کے اندر موجود نیماٹوڈ پہلے تین سے پانچ تک بہت سرگرم رہتا ہے اور اس کے بعد وہ سست ہوکر مرجاتا ہے۔ اس کے بعد مردہ کیڑا پانی میں موجود رہتا ہے۔ واضح رہے کہ جاپانی سمندری غذاو¿ں کے رسیا ہیں اور اسی بنا پر ان میں ’اینی سیک اِس‘ سے متاثر ہونے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ جاپانی طفیلیے کا شکار ہوکر بدن اور پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔