Buy website traffic cheap

Clifton cleared the trash earlier today

امید ہے سی ویو ایسا ہی صاف ہی رہے گا، شنیرا اکرم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم سی ویو کی صفائی دیکھ کر خوش ہوگئیں۔سوشل میڈیا سائٹس پر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے متعدد مرتبہ اپنے ویڈیو پیغامات میں ساحل کی صفائی کے حوالے سے اپنی آواز بلند کی تھی۔

شنیرا کی جانب سے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔شنیرا کی آواز پر کان دھرا گیا اور ساحل کی صفائی بھی کی گئی، صاف ساحل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اب ساحل ایسا ہی صاف رہے گا۔

دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔وسیم اکرم کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس ہوگئے تھے، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔