Buy website traffic cheap

محبت

محبت میں پاگل چینی شخص نے سب کو حیران کردیا

گلاہور(ویب ڈیسک) آپ لوگوں نے محبت میں لوگوں کو بہت سے کام کرتے دیکھا ہو گا – مگرآج کل ایک چینی شخص کا نذکرہ عروج پر ہے – جس نے ایک لڑکی سے ملنےکیلئے اپنے کام کو چھوڑ دیا- ذرائع کے مطابق چنی شخص نے ایک خوبصورت لڑکی کو کتابوں کی ایک دکان میں دیکھا اور نظریں ملائیں۔ اب اس شخص نے اپنی نوکری چھوڑ کر روز دکان میں اس امید پر آنا شروع کردیا ہے کہ کبھی نہ کبھی تو وہ خاتون اس دکان کا رخ کریں گی۔
26 سالہ شخص نے بتایا کہ ستمبر کا کوئی دن تھا جب وہ کتابوں کی دوکان میں گئے اور انہیں اپنے خوابوں کی شہزادی ایک لڑکی نظر آئی جس سے ان کی 10 سیکنڈ تک آنکھیں ملیں اور وہ اسے دل دے بیٹھے اور وہ کہتے ہیں کہ پہلی نظر میں ہونے والی محبت بھی بہت طاقتور ہوتی ہے۔ اب انہیں یقین ہے کہ ایک نہ ایک روز وہ دوبارہ اس لڑکی سے ضرور ملیں گے۔ لڑکی کی تلاش میں انہوں نے ملازمت چھوڑدی ہے اور بیجنگ کے مشہور بک اسٹور میں روز صبح 11 بجے پہنچ جاتے ہیں اور شام سات بجے دوکان بند ہونے کے بعد وہاں سے نکلتے ہیں۔
انہیں امید ہے کہ وہ ایک روز لڑکی سے ملیں گے اور اسے اپنا حال ضرور سنائیں گے۔ صرف اسی پر بس نہیں اس نے اپنی یادداشت کی بنا پرہاتھوں سے بنا لڑکی کا ایک خاکہ بھی بنایا ہے اور وہ اسے ہر آنے جانے والے کو دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ نظر ملاکر مسکرانے پر لڑکی کی جانب سے جذباتی طور پر ٹھیس لگانے پر اس پر غائبانہ طور پر مقدمہ کرنے کی کوشش بھی کرچکے ہیں۔ شخص نے بتایا کہ جب اس نے اس نامعلوم لڑکی کو دیکھا تو وہ خود ایک خاتون کے ساتھ تھا اور اسی بنا پر دوسری لڑکی سے نظر ملانے کے باوجود کوئی پیش قدمی نہیں کی تاکہ اس کے ساتھ آنے والی لڑکی کو برا نہ لگے۔ دس سیکنڈ تک دونوں کی آنکھیں ملیں اور اسی بنا پر وہ اس کے عشق میں گرفتار ہوگئے۔ اس کے بعد وہ اس لڑکی کا خیال دل سے نہ نکال سکے۔ بیروزگاری کے بعد وہ روزانہ اس بک اسٹور پر آتے ہیں اور دوستوں سے قرض لے کر اپنا خرچ پورا کررہے ہیں۔ اب 50 دن سے بلاناغہ کتابوں کی دکان میں پورا دن گزارتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اسے ضرور ملے گی۔