Buy website traffic cheap

Love Imran Khan, Worry About Him: Jemima's Brother Says

عمران خان سے محبت ہے، ان کے بارے میں فکر مند ہوں: جمائما کے بھائی زیک کا بیان

لندن ، سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ زیک گولڈاسمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سے محبت ہے،انہیں بے حد سراہتا ہوں، ان کے بارے میں فکر مند بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں، وہ ہماری پوری فیملی کیلئے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی۔زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے، مجھے نہیں معلوم پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کو پکا یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہوگا۔