Buy website traffic cheap


فراڈیئے عاشق نے 20 مالدار عورتوں سے کروڑوں روپے ٹھگ لیے

بیجنگ: چند دن پہلے ایکسپریس نیوز کی اسی ویب سائٹ پر ہم نے جاپان میں محبت کا جھانسا دے کر درجنوں عورتوں سے ایک لاکھ ین اینٹھنے والے جعلساز عاشق کے بارے میں بتایا تھا لیکن ا?ج ہم جس فراڈیئے عاشق کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، اس کے سامنے جاپانی عاشق کوئی ناسمجھ بچہ محسوس ہوتا ہے۔

واقعہ یہ ہے کہ چند ہفتے قبل چینی پولیس نے صوبہ ہینان کے شہر ڑنگڑاو¿ سے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو پچھلے دو سال میں کم از کم 20 مالدار عورتوں کو اپنی جھوٹی محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے لاکھوں ڈالر جتنی رقم بٹور چکا ہے۔

چائینیز میڈیا میں اس شخص کا نام ڑانگ نان بتایا گیا ہے جو 2019 سے مختلف امیر عورتوں کے ساتھ دوستی کرکے لاکھوں ڈالر لوٹ چکا ہے۔ایسی ہی ایک خاتون سے تو وہ 90 لاکھ یوآن (13 لاکھ امریکی ڈالر) جتنی رقم تحفے تحائف اور نقد صورت میں بٹور چکا ہے۔

چینی پولیس کے مطابق، اس شخص کا طریقہ واردات خاصا لگا بندھا ہوا کرتا تھا۔ سب سے پہلے یہ کسی ایسی مالدار عورت کو تلاش کرتا جو اکیلی رہتی ہو یا پھر کسی جذباتی صدمے سے گزر رہی ہو۔

اس کے بعد وہ کسی نہ کسی طرح اس عورت سے دوستی کرکے اسے باور کراتا ہے کہ وہ خود بھی بہت مالدار ہے اور اس عورت سے ”سچی محبت“ کرتا ہے۔

کبھی وہ خود کو مالدار تاجر کا بیٹا یا پوتا ظاہر کرتا تو کسی عورت کو یہ بتاتا کہ وہ خود کوئی بہت ہی اثر و رسوخ والا سرکاری ہے یا سرکاری افسر کا بیٹا ہے۔بعض مالدار خواتین کو اپنی محبت کے جال میں پھنسانے کےلیے پہلے وہ ان پر قیمتی تحفے تحائف کی برسات تک کرکے انہیں یقین دلاتا کہ وہ سچا ہے اور ان سے سچی محبت کرتا ہے۔

اعتماد قائم ہوجانے کے بعد وہ مختلف بہانوں سے ان خواتین سے بھاری رقم بٹورتا رہتا۔ایک خاتون کو اپنی سچائی کا یقین دلانے کےلیے اس نے اپنے والدین اور گھر والوں تک سے ملوایا جو شہر سے باہر کسی قصبے کے معمولی گھر میں رہتے تھے جبکہ اس کے باپ کے پاس بھی نہایت معمولی قسم کی گاڑی تھی۔

اس عورت کا شک دور کرنے کےلیے ڑانگ نان نے جواز پیش کیا کہ اس کے والد ایک بہت بڑے سرکاری ٹھیکیدار ہیں اور اگر وہ قیمتی گاڑیوں میں گھومنے لگے یا انہوں نے خوبصورت گھر بنالیا تو وہ ارد گرد رہنے والوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں میں آسکتے ہیں۔