Buy website traffic cheap


کم معیاری گندم بیرونِ ملک سے آنے کے باعث فلور ملز کو مشکل

بیرونِ ملک سے آنے والی درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں کم معیار کی ہونےکی وجہ سے فیصل آباد کی فلور ملوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔فلور ملز ایسویسی ایشن کا کہنا کہ محکمہ خوراک اٰٹا بنانے کے لیے 40 فیصد درآمدی گندم کے ساتھ 60 فیصد مقامی گندم فراہم کر رہا ہے۔

معیاری آٹے کی تیاری کے لیے فلور ملز مالکان 20 فیصد درآمدی گندم کے ساتھ 80 فیصد مقامی گندم کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔فیصل آباد کی فلور ملوں کو اس وقت درآمدی گندم سے معیاری آٹا بنانے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

فلوملز ایسوسی ایشن کے مطابق درآمدی گندم میں گلوٹن نامی پروٹین کی کمی سے مقامی گندم ملائے بغیر کھانے کے قابل آٹا بنانا ممکن نہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ سمندری راستے سے آنے والی گندم میں نمی کا تناسب بھی زیادہ ہے۔فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ شہریوں کو معیاری آٹے کی فراہمی کے لیے درآمدی گندم میں ملانے کے لیے مقامی گندم کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔