Buy website traffic cheap


ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ

کراچی(ماینٹرنگ ڈیسک) ایرانی سرحد تافتان پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی کے 14 پلانٹس سیل کیے جانے کے باعث ملک میں مائع پیٹرولیم گیس کی طلب و رسد کا توازن بگڑگیا ہے جس سے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 5 روپے، گھریلو سلینڈر کی 60روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت 230روپے بڑھ گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے ایکسپریس کوبتایاکہ تفتان سرحد کے پلانٹس سیل ہونے کے نتیجے میں یومیہ 1200 میٹرک ٹن ایل پی جی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، انہوں نے بتایاکہ سیل شدہ مزکورہ پلانٹس میں ایران سے درآمد ہونے والی ایل پی جی کو باوزرز میں منتقل کرکے ملک کے مختلف حصوں میں ترسیل کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تفتان سرحد کے ذریعےدرآمد کیے جانے والے 2500میٹرک ٹن ایرانی ایل پی جی پر کسٹم ڈیوٹی ادا کردی گئی ہے لیکن پلانٹس سیل کیے جانے کے سبب ایران سے آنے والے 60 ایل پی جی باوزرز سے ایل پی جی کی منتقلی کا عمل رک گیاہے جسکی وجہ سے ایرانی باوزرز پاکستان میں رکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ تفتان سرحد سے متصل علاقے میں ایل پی جی پلانٹس کے لیے اراضی مختص کرے جہاں اسٹیک ہولڈرز کو تمام قانونی تقاضوں کے ساتھ ایل پی جی پلانٹس منتقل کرنے کے لیے 6ماہ کی مہلت دے جبکہ سیل شدہ پلانٹس کو فوری طور پر بحال کیاجائے بصورت دیگر ملک میں طلب و رسد کا توازن مزید بگڑنے سے ایل پی جی کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے