Buy website traffic cheap

مادھوری ڈکشٹ

مادھوری ڈکشٹ نے می ٹو مہم کے متعلق سنسنی خیزانکشاف کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ کے ’’سنسکاری بابوجی‘‘ آلوک ناتھ پر لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ تمام خبریں سن کر صدمے سے دنگ رہ گئی تھیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں ’’می ٹو‘‘ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلوک ناتھ پرجنسی ہراسانی کے الزامات سن کروہ صدمے سے دنگ ہوگئی تھیں۔ مادھوری ڈکشٹ نے آلوک ناتھ کے منافقت بھرے روپ اور دہرے معیار پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس طرح کی چیزیں سامنے آتی ہیں تو آپ صدمے کا شکارہوجاتے ہیں کیونکہ آپ ان لوگوں کواتنے برسوں سے ذاتی طور پر جانتے ہیں اور اچانک آپ ان کے بارے میں اس طرح کی خبریں پڑھیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان الزامات کے بعد ایسا لگا جیسے آپ ان لوگوں سے اتنے برسوں سے واقف ہی نہیں تھے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ایک انسان کے دوروپ ہوں اور اس چیز نے مجھے صدمے سے دنگ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں بالی ووڈ میں ’’می ٹو‘‘ مہم کا آغازہوا تھا جس کے تحت بالی ووڈ میں کام کرنے والی کئی خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اوربدسلوکی پر آواز اٹھائی تھی۔ بالی ووڈ میں ’’سنسکاری بابوجی‘‘ کے نام سے مشہور اداکار آلوک ناتھ پر بھی پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے الزام لگایا تھا کہ آلوک ناتھ نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورا?لوک ناتھ نے ماضی کی سپر ہٹ فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم میں مادھوری نے آلوک ناتھ کی بہو کا کردار نبھایا تھا۔