Buy website traffic cheap


لوگ کورونا کا مقابلہ کریں یا بھوک کا، مہوش حیات

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے لوگوں کو مشکلات ہیں کہ وہ اس خطرناک وائرس کا مقابلہ کریں یا پھر بھوک کا۔سوشل میڈیا اکاﺅ نٹ پر وڈیو پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ یہ وقت ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا ہے۔

پاکستان اس عالمی وبا سے بری طرح متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ ملک کی 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے ہے۔ مہوش حیات نے کہا کہ اگر ہم لوگوں کے گھروں تک کھانا اور مدد پہنچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان لوگوں کو باہر نہیں نکلنا پڑے گا اور وہ وائرس سے متاثر بھی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، آپ کے عطیات پاکستان میں زندگیاں بچانے میں مدد کریں گے۔مہوش حیات نے اپیل کی کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان میں موجود لوگوں کی مدد کریں اور وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔