Buy website traffic cheap


مہوش اور ماہرہ کی عوام سے وزیراعظم کرونافنڈ میں عطیات دینے کی اپیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراﺅں مہوش حیات اور ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کیلئے عوام سے اپیل کردی۔

وزیراعظم کی اپیل پر ماہرہ خان نےاپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں اس فنڈ میں رقم دینے کا عہد کرتی ہوں۔ اداکارہ نے دوسرے لوگوں کو بھی اس کام کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا جس کی جتنی بھی حیثیت ہو، اس کے عطیہ دینے سے فرق پڑے گا ۔

ماہرہ کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی فالوورز پر وزیراعظم کے امدادی فنڈ میں عطیہ کرنے کی درخواست کی۔ مہوش نے لکھا کہ اس فنڈ میں عطیہ دینا ضروری ہے کیونکہ فرنٹ لائن میڈیکل اسٹاف کو کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے حفاظتی سازوسامان کی ضرورت ہے بصورت دیگر صورتحال تیزی سے خراب ہوگی۔