Buy website traffic cheap

Mahira Khan, Style Craze, Ranking, Beautiful Womens, Ranking

ماہرہ خان دنیا کی 20 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو دنیا کی بیس خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے۔

فیشن کی دنیا کے نامور میگزین ’سٹائل کریز‘نے دنیا بھرکی52 خوبصورت ترین خواتین کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ایک نام عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔اینجلینا جولی ، بیلا حدید، ایشوریارائے اور دپیکا پیڈکون جیسی خوبصورت خواتین پر مشتمل اس فہرست میں ماہرہ خان نے 18واں نمبر حاصل کیا ہے۔ فیشن میگزین کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں عالمی مقابلہ حسن جیتنے والی زوزی بنی تونزی کو اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ’اسٹائل کریز‘ نے ماہرہ خان کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پاکستانی اداکارہ بھی قرار دیا ہے۔ ماہرہ خان نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسائیہ ممالک میں بھی مقبولیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔انہوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سو کروڑ کلب کا حصہ بننے والی فلم رئیس میں مرکزی کردار نبھاکربھارتیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستان اسکرین نیشنل ایوارڈ میں فلموں کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ماہرہ خان اپنے مداحوں کی پسندیدہ اس لیے بھی ہیں کہ ان کا نرم انداز گفتار اور سماجی موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے۔