Buy website traffic cheap

ماہرہ خان, سالگرہ

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 35 برس کی ہوگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں, وہ 21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔

ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جےکیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔منفرد انداز اور پر کشش شخصیت کے باعث ماہرہ نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیااور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی بالی وڈ فلم’رئیس‘میں ڈیبیوکیا۔ ماہرہ نے ہمسفر اور شہرِ ذات سے شہرت کی بلندیاں حاصل کیں، جس کے بعد’ بول‘ اور’ بن روئے‘ جیسی مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوئیں اور پھر بالی ووڈ میں بھی دھوم مچائی۔ پاکستان سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی پرکشش شخصیت سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ماہرہ خان کو برطانوی جریدے ’ایسٹرن آئی‘نے ایشیا کی پرکشش ترین ٹاپ ٹین خواتین کی فہرست میں بھی کئی بار شامل کیا۔ماہرہ سات سال کے مختصر عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جنہوں نے اپنے شاہکار ڈراموں اور فلموں کے لئے اب تک 9 سے زائدمختلف ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔اداکارہ کو حال ہی میں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔