
گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا اہتمام
لاہور(شوبز رپورٹر) پرائڈ آف پرفارمنس میلوڈی کیوئین گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کی مناسبت سے ہر سال کی طرح پرسوز مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔مجلس میں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے چند احباب کو ہی مدعو کیا گیا۔ ہدایت کار پرویز کلیم اور ذاکر غیور حسین نقوی نےمصائب کربلا بیان کئے۔ شہادت امام حسین اور شہدائے کربلا کے معصومین کو پرسہ دیا گیا.گلوکار و نوحہ خواں شجاعت علی بوبی، علی عباس، چاند خان،اعجاز علی خان، ساجی علی، اور استاد شگن نے شہدائے کربلا کو سوز و سلام پیش کیا۔