Buy website traffic cheap


ملائکہ اروڑا نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف فنکارہ ملائکہ اروڑا کا دو ہفتوں بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی ا?گیا ہے جس کے بعد قرنطینہ سے اپنے اہل گھر والوں میں منتقل ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنے کمرے سے باہر کی دنیا میں واپس آگئی ہیں۔

آئٹم سانگ پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی چھیاں چھیاں گرل نے مزید لکھا کہ معمولی درد اور ہلکی علامتوں کے ساتھ موزی وائرس کو شکست دینے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس پر اپنے معالجین، اہل خانہ، ہمسائے اور مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔