Buy website traffic cheap


منال خان نے جلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان جلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے مداحوں سے یہ بات شیئر کرتے ہوئے ایک اور خوشخبری بھی سنائی۔ گزشتہ سال 10 ستمبر کو اپنے پرانے دوست احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کی جانب سے ایک معنی خیز انسٹا گرام اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔

منال خان نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے ایک اور خوشی کی خبر بھی دی ہے۔منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس انسٹا گرام پر چند پوسٹس شیئر کی گئی ہیں جن میں یہ جوڑی فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

منال خان کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ وہ اور احسن محسن اکرام ایک ساتھ ایک ویب سیریز میں کام کر رہے ہیں جو کہ اردو فلیکس پر نشر کی جائے گی، اس ویب سیریز میں اس جوڑی کے کرداروں کے نام علی اور آئرا ہوں گے۔