Buy website traffic cheap


منشا پاشا نے مودی کی حمایت پر کنگنا رناوت کو کھری کھری سنادیں

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ منشا پاشا نے مودی کی حمایت کرنے پر معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز کے تیز برسادیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منشا پاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ کے آغاز میں کنگنا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کنگنا ہمیشہ سے ان خواتین کے لیے بہترین مثال تھیں جو ہمیشہ سے اقربا پروری کے خلاف بات کرتی ہیں ۔

انہوں نے لکھا کہ اپنی محنت اور صلاحیت سے نام کمانے والی لڑکی اب ایک ایسی حکومت کی حمایت کررہی ہے جو ظلم و جبر کا ساتھ دیتی ہے۔ منشا نے مودی سرکار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ کنگنا ایک ایسی حکومت کا مسلسل ساتھ دے رہی ہیں جو اپنے خلاف بات کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دے دیتے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں منشا نے لکھا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہونا چاہئے کہ کون اپنی اقدار کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سیاست کو آگے بڑھا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کنگنا مودی سرکار کو حقیقی جمہوری شخص بھی قرار دے چکی ہیں۔