Buy website traffic cheap


بھارت میں کسانوں کا احتجاج ،8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراو کرنے کااعلان

نئی دہلی:بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ کسانوں نے مودی کےخلاف احتجاج کیا، کسان رہنماں نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراو¿ کیا جائے گا، امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں۔

بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری، مشرقی پنجاب کے شہر برنالہ میں کسانوں کی بڑی پنچایت منعقد کی گئی۔ کسان رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس نے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے۔

رہنماوں نے مزید کہا کہ سارے تہوار دھرنوں ہی میں منائے جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراو¿ بھی کیا جائے گا۔امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں، مشترکہ بیان میں کہا کہ زرعی قوانین کسانوں سے زندگی چھیننے کےمترادف ہے۔