Buy website traffic cheap


پنجاب،سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت کیمپ آفس میں اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات جاری کیے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں اوربازاروں کو فوری بندکردیا جائے۔

چیف سیکرٹری نے ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائدکرنے اور دکانوں کو سیل کرنےکے بھی احکامات دیے۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامی اورپولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

صوبائی حکومت نے سرکاری دفاتر میں افسران اور اہلکاروں کا ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا ہے اور اس حوالے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔