Buy website traffic cheap


امتحان 2021 کےلئے میٹرک کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے نصاف کو کم کرنے کی منظوری دے دی ،تفصیلات کے مطابق میٹرک کے طلبا و طالبات کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان2021 کے لئے نصاب کو کم کر دیا ہے

وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے، نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلبا و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاو¿ن لوڈ کرسکتے ہیں۔