Buy website traffic cheap

Maulana Tariq Jameel's son committed suicide

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کرلی

ملتان :معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ڈی ایس پی میاں چنوں کاکہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری۔مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ نے کہاکہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔ ادھر آر پی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔آئی جی پنجاب نے کہا شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او خانیوال، سینئر پولیس افسران موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔دریں اثناء مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاو¿نٹ پر بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ایکس پر کی گئی پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ #/s#