Buy website traffic cheap


میرا پر دھوکا دہی سے گھر نام کروانے کا مقدمہ دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسکینڈل کوئین میرا پر تسلیم کوثر نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے دھوکا دہی سے ان کا ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا۔

سول کورٹ میں ادکارہ میرا کے گھر کی دعوے دار خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج عدنان علی نے تسلیم کوثر نامی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت خاتون نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی، میرا نے دھوکا دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایا، میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے اور قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے وکلاءکو حتمی بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔