Buy website traffic cheap

آصف زرداری

میگا منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کے ضمنی ریفرنس میں آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کر دی۔ حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر، مصطفی مجید، سلمان یونس، عمران خان، محمد اورنگزیب اور بلال شیخ سمیت مجموعی طور پر 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔