Buy website traffic cheap


مہوش حیات کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پرنیا ہنگامہ کھڑا کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) مہوش حیات کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں بے مثال خدمات سر انجام دینے اور اس کی بحالی میں اہم کردار نبھانے پر حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے نوازا تاہم جیسے ہی ان کے نام کا اعلان ہوا تو انہیں کئی مقامات پر سخت تنقیدا کا سامنا کرنا پڑالیکن اب انہوں نے انسٹا گرام پر مختصر لباس میں ایسی تصویر شیئر کر دی کہ کئی صارفین ان پر ایک مرتبہ پھر سے برس پڑے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے ” ثانیہ مسکٹیا “ کے سفید اور کالے رنگ کا مختصر لباس زیب تن کیا اور تصویر بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ،جس میں ان کے جسم کا خاصا حصہ لبا س سے باہر نظرآ رہاہے ۔ بس پھر ہونا کیا تھا سوشل میڈیا پر ’آگ ‘ لگ گئی اور انہیں سخت تنقیدکا نشانہ بنایا جانا شرو ع ہو گیا تاہم بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ یہ تنقید تمغہ امتیاز کی طرف چلی گئی اور لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا ۔

ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” واہ حیران کن ، تمغہ امتیاز لینے کے بعد آپ پاکستانی ثقافت کو اس طرح پیش کر رہی ہیں ، کیا اسلام ہمیں یہ سکھاتاہے ؟”

صارف کا کہناتھا کہ ” میرے پاس کچھ کہنے کیلئے الفاظ ہی نہیں ہیں ، ہم کون ہوتے ہیں کسی کے بارے میں اندازہ لگانے والے ، بس یہی کہو کہ اللہ ہدایت دے آپ کو ۔“

اس صارف نے مہوش حیات کو پاکستان سے ہی نکل جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ حسن قیامت سہی لیکن قیامت تک نہیں ہو گا ، پانچ ، آٹھ سال یا اس کے بعد بوڑھی ہو جائے گی ، اچھا ہے سنبھل جاﺅ اور اپنے جسم کی نمائش بند کرو ورنہ نکل جاﺅ پاکستان سے ۔“

انہوں نے کہا کہ ” آپ کے پاس پوراحق ہے کہ آپ جو چاہیں وہ کریں ، کوئی مسئلہ نہیں ، لیکن ایمانداری کی بات ہے کہ آپ قومی ایوارڈ کی حقدار نہیں ہیں ۔“