Buy website traffic cheap

Mehwish Hayat response to the ban

کمرشل پرپابندی سے متعلق مہوش حیات کا جواب سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پیمرا کی جانب سے کمرشل پر پابندی کے حوالے سے جواب دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق پیمراکی طرف سے اداکارہ مہوش حیات کے نئے کمرشل پرسماجی اقدارکے خلاف ہونے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔ میڈیا صارفین بھی اس کمرشل پربرہم تھے اورمطالبہ کیا تھا کہ پیمرا اس کمرشل پر پابندی لگائے کیونکہ یہ سماجی اقدار کے بالکل خلاف ہے۔

اداکارہ نے پابندی کے خلاف اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پرکہا کہ جناب، مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ میں خود ہی کافی ہوں۔یاد رہے کہ نئے کمرشل میں اداکارہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کرکرکے بسکٹ بیچتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔