Buy website traffic cheap


بے وقوف بنانے والے امریکا میں بھی پائے جاتے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک )امریکا میں جعلسازی سے عطیات جمع کرنے والے میاں بیوی سمیت تین لوگ پکڑے گئے۔ سرکاری وکیل نے نیوزکانفرنس میں ملزمان پر فرد جرم پڑھ کر سنائی۔بے وقوف بننے اور بنانے والے امریکا جیسے جدیدترین ملک میں بھی پائے جاتے ہیں۔جہاں میاں بیوی سمیت تین رکنی فراڈ گروہ پکڑا گیا۔ نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے تینوں ملزمان انٹرنیٹ پر”گوفنڈ می“ کے نام سے پیج بنا کر درد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے فنڈز کی اپیل کرتے تھے۔ملزمان نے گروہ میں شامل جونی بوبٹ نامی شخص کو بے گھر ظاہر کرکےچیرٹی کے نام پر بننے والے پیج کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنایا اور جعلسازی کے ذریعے 4 لاکھ ڈالرز کا عطیہ بٹور لیا۔کہتے ہیں جھوٹ کے پاو¿ں نہیں ہوتے اسی لیے کہانی کھلی تو تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے میاں بیوی کو ضمانت پررہا کر دیا جبکہ جونی بوبٹ اب بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔