Buy website traffic cheap

Messi, Ronaldo and Neymar among the highest paid footballers

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز میں میسی، رونالڈو اور نیمار

دنیا بھر کی فٹبال لیگز کے باعث کھلاڑیوں کی سالانہ تنخواہیں حیرت انگیز ہوچکی ہیں، سعودی لیگ میں سب سے مہنگے پلئیر کے طور پر جب پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے قدم رکھا تو دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔تاہم گزشتہ ایک برس کے دوران کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اس فہرست میں جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کی سالانہ اجرت 30 ملین سے سالانہ 200 ملین یورو تک ہے، جس کی پاکستان روپوں میں قیمت (9 ارب سے تقریباً 64 سے ارب سے زائد) بنتے ہیں۔فہرست میں ٹاپ پر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام ا?تا ہے جس میں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سالانہ 200 ملین یورو سے زائد کمارہے ہیں۔رونالڈو پہلے س±پر اسٹار تھے جنہوں نے سب سے پہلے سعودی عرب کا رخ کیا، انکے بعد نامور کھلاڑیوں نے لیگ سے معاہدے کرنا شروع کیے، اسٹار فٹبالر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو جھگڑوں کے باعث خیرباد کہا تھا۔فٹبالرز کی فہرست ٹاپ میں رونالڈو کے ہمراہ کریم بینزیما کا نام گردش کرتا ہے جنہیں سعودی کلب التحاد نے کچھ ماہ قبل 200 ملین یورو میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ریال میڈرڈ میں 14 ناقابل یقین سیزن میں 354 گول اسکور کرنے والے کریم بینزیما نے 2023 میں ریاض آمدگی ظاہر کی تھی۔برازیل کے کپتان اور حال ہی میں الہلال ٹیم کی شمولیت اختیار کرنے والے نیمار جونئیر 100 ملین یورو یعنی (28 ارب 5 کروڑ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) سے زائد میں 2 سالہ معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہا اور 6 گ±نا زیادہ سالانہ تنخواہ پر کلب کو جوائن کیا، کلب کی جانب سے نیمار کو 25 کمروں پر مشتمل مینشن (حویلی) اور 8 شاندار گاڑیوں کا بیٹرا بھی ملے گا۔