Buy website traffic cheap


18 اکتوبر سے ڈھائی لاکھ معترین عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے، سعودی عرب

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی کمیٹی بتائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 18 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی معترین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق 4 اکتوبر کے بعد عمرے کی ادائیگی سے مرحلہ وار پابندی اٹھانے کی اجازت دیدی گئی ہے جس میں صرف 6 ہزار مقامی معترین عمرہ ادا کرسکتے تھے تاہم اب 18 اکتوبر سے دوسرے مرحلے کا ا?غاز ہو رہا ہے جس میں 2 لاکھ سے زائد مقامی معترین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے رکن حانی العمیری نے بتایا کہ 18 اکتوبر دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ عمرہ زائرین کے علاوہ 6 لاکھ سے زائد عبادت گزاروں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔حانی العمری نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے مسجد نبوی میں روضہ مبارک کےعلاوہ مسجد نبوی کا پرانا حصہ بھی کھول دیا جائے گا۔ قبل ازیں 31 مئی سے مسجد نبوی کے صرف صحن میں نماز کی ادائیگی کی اجازت تھی۔