Buy website traffic cheap


میر جاوید الرحمان کی وفات،صدر سمیت دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں کا اظہارِ افسوس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ گروپ کے چیئرمین و پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر صدرِ مملکت عارف علوی سمیت ملک کے دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میرجاوید الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میر جاوید الرحمان انتہائی نرم لہجہ اور اچھے انسان تھے، گزشتہ روز ان کی صحت کے حوالے سے ان کے اہلخانہ سے بات ہوئی۔مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میر جاوید الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میرجاوید الرحمان نے میرصحافت میرخلیل الرحمان کی علمی و قلمی میراث کو شاندار انداز میں نبھایا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ میر جاوید الرحمان کا اس وقت انتقال ہوا جب ان کے بھائی میر شکیل الرحمان نیب کی حراست میں تھے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، چوہدری شجاعت حسین، پرویز الٰہی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیخ رشید، وقار مہدی، راشد ربانی، فیصل جاوید، منظور وسان، میاں جاوید لطیف، سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ، آفتاب شیر پاؤ اور صوبائی وزرا اسماعیل راہو اویس شاہ ودیگر نے بھی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔