Buy website traffic cheap


میرشکیل الرحمان کو ایک اور جھٹکا . اعتزاز حسن کی بھی نہ چلی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میرشکیل الرحمان کو ایک اور جھٹکا . اعتزاز حسن کی بھی نہ چلی، تفصیلات کے مطابق  ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمان کی اہلیہ شاہینہ شکیل کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، احتساب عدالت کےجج اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔دوران سماعت نیب پراسکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ کیس کی تمام کارروائی چیئرمین نیب کےعلم میں ہے ان کی ہدایات پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب کو ویڈیو لنک کے ذریعے تمام حقائق سے آگاہ کیا گیا تھا، ۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میر شکیل کہیں بھاگنے نہیں لگے ان سے زرضمانت لے لی جائے، 2سڑکیں پَر لگا کر دبئی تو نہیں چلی جائیں گی، ایل ڈی اے بعد میں ایکوائر کر سکتا ہے۔نیب کی ویڈیو لنک سے متعلق وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ نیب کےجواب میں کسی ویڈیولنک کا ذکر نہیں ہے، اگر نیب نے میرشکیل کی تمام کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کی ہے وہ منگوالی جائے۔