Buy website traffic cheap


اراکینِ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹرز کی نااہلیوں کی باری آگئی، الیکشن کمیشن نے کام دکھانے شروع کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ سے اراکینِ قومی اسمبلی کی نااہلیوں کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی متحرک ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فاٹا سے آزاد منتخب ہونیوالے سینیٹر مرزامحمد آفرید ی کو واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر نااہل کردیا ہے۔ مرزامحمد آفریدی نے سول سیکیورٹی کی مد میں سترہ لاکھ سے زائد واجبات کی ادائیگی کرنی تھی جو انہوں نے نہیں کی۔