Buy website traffic cheap

misbha ul haq

آخری ٹی ٹوئنٹی میں جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی،مصباح الحق

 نیپئر:)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔آخری ٹی ٹوئنٹی میں جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی،ٹیسٹ سیریز سے قبل اس جیت نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے۔
اس جیت میں سب نے حصہ ڈالا،بابر اعظم اور فخر زمان کی عدم موجودگی میں ہمارے پاس اوپننگ کی آپشن محدود تھی۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ آج کی جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی،ٹیسٹ سیریز سے قبل اس جیت نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے،بابر اعظم اور فخر زمان کی عدم موجودگی میں ہمارے پاس اوپننگ کی آپشن محدود تھی،محمد رضوان سے ہمیں ایک اچھی اننگز درکار تھی،محمد رضوان نے آج بہترین کھیل پیش کیا۔مصباح الحق نے کہا کہ محمد حفیظ کی جتنی تعریف کریں کم ہے، محمد حفیظ اپنے کھیل میں بہت تبدیلی لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق، حیدر علی اور خوشدل شاہ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع اور وقت دینا ہوگا،ٹاپ آرڈر میں اچھے بیٹسمین موجود تھے، اس لیے افتخار احمد اور حسین طلعت کو پہلے دو میچز میں موقع نہیں مل سکا، پہلے دونوں میچز میں دو اسپنرز کے ساتھ نہیں بلکہ بیٹنگ آلراو¿نڈر کے ساتھ میدان میں اترے تھے، پہلے دو میچوں میں بیٹنگ پہلے کرنے اور آج بعد میں کرنے کے حساب سے کمبی نیشن بنایا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر وائٹ واش بچالیا، جبکہ سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔